بھارت جدید ترین سیٹلائٹ’’ جی سیٹ 20’’ اسپیس ایکس کے ذریعے خلا میں بھیجے گا

gsat-20 isro space X
کیپشن: gsat-20 isro space X
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارتی خلائی ایجنسی ' اسرو'  نے جی سیٹ -20 خلا میں بھیجنے کے لئے   ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی خدمات حاصل کرلیں۔

 رپورٹ کے مطابق  اسپیس ایکس اگلے ہفتے  فالکن 9 راکٹ سے  بھارت کا جدید  ترین مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ-20 (جی سیٹ این-2) خلا میں لبھیجے  گی۔ جی سیٹ-این2 کو امریکا کے کیپ کینا ویرل سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ 4700 کلوگرام کا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا   بھارتی ادارے ISRO کے لئے ممکن نہیں تھا۔  بھارت کا راکٹ 'دی باہو بلی' یا لانچ وہیکل مارک-3 زیادہ سے زیادہ 4000 تا 4100 کلو گرام کا وزنخلائی مدار میں لے جا سکتا تھا۔

  اسرو کے ذریعہ تیار جی سیٹ این-2 سیٹلائٹ 14 سال تک کام کرے گا۔ یہ ایک تجارتی لانچ ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے ہندوستان میں نیٹ ورک بہتر ہوگا اور ہوائی خدمات کے دوران بھی انٹرنیٹ کنکٹیویٹی مل سکے گی۔ ایسا اندازہ ہے کہ جی سیٹ این-2 کی لانچنگ میں فالکن 9 راکیٹ کے اس کمرشیل لانچ پر 6 سے 7 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایلن مسک کے سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات میں اسٹار لنک کو لائسنس دینے کا مطالبہ ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News