پشاور: عورت مارچ منتظمین پر توہین رسالت کے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججد سید شوکت علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ حکم پر تھانہ شرقی میں دفعات سی 295 اور اے 295 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
عورت مارچ اور اس کے متنظمین کے خلاف ایڈووکیٹ ابرار حسین نے عدالت سے رجوع کیا۔ بطور مدعی ایڈووکیٹ ابرار حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ 8 مارچ کو اسلام آباد میں عورت مارچ کے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ فحش اور غیر اسلام بینرز سمیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کی گئی۔ جس پر مقدمہ کے اندراج سے متعلق عدالت حکم جاری کیا گیا۔