لاہور بورڈ نے پریکٹیکل امتحان کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا

لاہور بورڈ نے پریکٹیکل امتحان کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ نے سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحان 2022 کے پریکٹیکل امتحانات کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کردیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق وہ امیدوار جو ناگزیر وجوہات کی وجہ سے پریکٹیکل امتحانات نہیں دے سکے تھے وہ اب دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے امیدوار درخواستیں 18 اگست تک لاہور بورڈ کی پریکٹیکل برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق ان امیدواران کو رول نمبر سلیپس مورخہ 20 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ پریکٹیکل امتحان 22 اگست کو لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔