(ویب ڈسیک ) سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 خوراج جہنم واصل کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع کرم میں خوارج کے خلاف آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فتنہ الخوارج جنم واصل کر دئیے گئے، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔