لاہور(پبلک نیوز )سنیئرصحافی عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کرگئے ہیں۔ پاکستان کے معروف انٹرٹینمنٹ پروگرام خبرناک،خبرداراور خبرذار میں پروفیسر باغی کا کردارنبھانے والے عابد فاروق کابرین ہیمرج کے باعث لاہور میں انتقال ہو گیا ہے۔ پروفیسر باغی کے انتقال پر انکے اہلخانہ اور ساتھی صدمے سے دوچار ہیں۔ عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی مختلف اخبارات میں کالم نویسی کےفرائض بھی انجام دیتے تھے اور انٹرٹینمنٹ پروگرامز میں معروف اور نامور اینکر پرسن آفتاب اقبال کے شو کا حصہ ہوتے تھے۔وہ پروگرام کے دوران اپنے شعروشاعری کے جادو سے بھی اپنے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز ہوتے تھے۔تاہم چند روز قبل انکو برین ہیمرج کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔