اسمبلیوں کی تحلیل: عمران خان نے ماہرین سے قانونی مشاورت کرلی

اسمبلیوں کی تحلیل: عمران خان نے ماہرین سے قانونی مشاورت کرلی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر ماہرین نے عمران خان کو قانونی وآئینی معاملات سے آگاہ کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات پوچھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتا ہے ۔ سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جاتی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر 3 ہفتوں سے زائد وقت میں مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے مزید مشاورت کریں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان 17 دسمبر کو لاہور کے لبرٹی چوک پر اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر معاملات پر اہم اعلانات بھی کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔