حکومت کی گیس قیمتوں میں 67 فیصد اضافے  کی منظوری

حکومت کی گیس قیمتوں میں 67 فیصد اضافے  کی منظوری

(ویب ڈیسک )   گیس کے نرخوں میں 67 فیصد تک اضافہ ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ۔

ذرائع کے مطابق  پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا،  نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ہو گا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا، گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 فروری 2024 اور 14 فروری 2024 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Watch Live Public News