حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی اور مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں 16 جنوری آج رات 12 بجے سے لے کر 31 جنوری تک برقرار رہیں گی. اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے رہے گی، ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے ہے وہ بھی اسی طرح رہے گی، مٹی کا تیل اس کی قیمت 171 روپے 83 پیسے ہے کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے لٹر ہے وہ بھی اگلے 15 دن کے لیے 169 روپے ہی رہے گا. وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونا تھا، تفصیل عرض کر دی، قیمتیں برقرار رہیں گے اس میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جا رہا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔