کورونا سے مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور حکومت کی طرف سے عوام کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ عالمی وبا کی ایس او پیز پر پہلے جیسی شد و مد کے ساتھ عمل جاری رکھا جائے، گزشتہ روز کورونا سے مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 47افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک میں 2ہزار 545افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 42ہزار 330 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 16ہزار 373مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ پاکستان بھر میں 98ہزار 1392م صدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال22ہزار 689اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں ہزار 910ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News