لاہور ( پبلک نیوز) پی سی بی جمعہ 16 جولائی سے دو روزہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ 2021 کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میچز 16 جولائی سے ہوں گے۔ 24 جولائی سے بلوچستان اور جنوبی پنجاب میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ نادرن کے میچز 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔ دو روزہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، 50 اوور اور 20 اوور مقابلوں کے لیے کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیموں کی سلیکشن کا طریقہ کار ہے،یہ سلسلہ ستمبر سے شروع ہو گا۔ ملک کے 50 سے زائد مقامات پر مجموعی طور پر 262 میچز ہوں گے جن میں آٹھ بین الاقوامی مقامات شامل ہیں، اور 93 ٹیموں میں 1800 کے قریب کھلاڑی شامل ہیں۔ ان بین الاقوامی مقامات میں کوئٹہ میں بگٹی اسٹیڈیم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں جناح اسٹیڈیم، فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم، سرگودھا میں اسپورٹس اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم، ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور بہاولنگر میں ڈرائننگ اسٹیڈیم شامل ہیں۔ اس سطح پر پہلی بار، پی سی بی نے 93 کوالیفائی کوچز کا تقرر کیا ہے جو کہ پی سی بی کی کرکٹ حکمت عملی کے عین مطابق ہیں۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرز پی سی بی کی طرف سے روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طریقے ک سے ایسے کرکٹرز کو کھیل کی طرف راغب کرنے ترغیب دی جارہی ہے، جو کہ عملی طور پر کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں وہ اپنے تجربے اورعلم کو اگلے منتقل کررہے ہیں۔ اس سطح پر میچ فیس وہ دوسرا قدم ہے جو پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ ہر کھلاڑی کو اب روزانہ الاؤنسز کے علاوہ 5،000 میچ فیس بھی ملے گی۔ بہتر، محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام سفر اور ہوٹلنگ پی سی بی کے ذریعے ان کے پہلے سے منظور شدہ سروس فراہم والوں کی طرف سے ہو گا۔