بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

earth quake in baluchistan
کیپشن: earth quake in baluchistan
سورس: google

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے پے در پے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 5 اور  3.9 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی گہرائی 35 جبکہ دوسرے کی 15 کلومیٹر تھی، زلزلوں کا مرکز ژوب سے 106 اور 79 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

ضلع ژوب اور گردو نواح میں آج صبح آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
 

Watch Live Public News