ویب ڈیسک:استحکام پاکستان پارٹی میں قیادت کے رویے سے متعدد رہنما کے تحفظات سامنے آگئے، ناراض ارکان نےآئی پی پی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی کے رہنما نعمان لنگڑیال،صعمام بخاری قیادت کے رویہ پر خاموش ہے جبکہ فرخ حبیب،عندلیب عباس،سعدیہ سہیل مراد راس نے بھی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔
رہنماوں کا موقف ہے کہ قیادت کی جانب سے اہم مشاورت میں شامل ہی نہیں کیا جاتا، رہنماوں نے شکوہ کیا پارٹی میں سب کی رائے شامل ہونی چاہیے،خود عہدے لےلینا مناسب نہیں، سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے ۔