پیٹرولیم مصنوعات  کی  قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات  کی  قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر

(ویب ڈیسک )   عالمی مارکیٹ  میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں کمی متوقع ہے۔

کمپنیز ذرائع کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دنوں کیلئے   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 3 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

کمپنیز ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی تعین 31 اکتوبر تک کے عالمی نرخ میں اتار چڑھاؤ سے جڑا ہوا ہے۔

Watch Live Public News