علاقائی روابط بڑھانے میں این ایل سی کا ایک اور سنگ میل عبور

علاقائی روابط بڑھانے میں این ایل سی کا ایک اور سنگ میل عبور
کیپشن: علاقائی روابط بڑھانے میں این ایل سی کا ایک اور سنگ میل عبور

پبلک نیوز: ملک میں علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیا کے ایک اور اہم ملک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے این ایل سی نے مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کی،نیشنل لاجسٹک سیل ایک سرکاری ادارہ ہے جو ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک خدمات فراہم کرتا ہے،این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیریوں کو لے کر کامیابی کے ساتھ درہ خنجراب سے چین پہنچا جبکہ دوسری کھیپ اگلے ہفتے گلگت بلتستان سے روانہ ہوگی۔

گزشتہ برس این ایل سی نے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغستان کے راستے پہلا دو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لے کر بشکیک پہنچا تھا،این ایل سی نے اس سنگ میل کے ساتھ نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا ،سی پیک کے ساتھ ٹی آئی آر کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی ۔

رواں سال اپریل میں این ایل سی کے ٹرکوں کے ذریعے آلوؤں کی کھیپ برامد کی گئی جس نے اوکاڑہ اور رحیم یار خان سے دوشنبہ تک کا سفر صرف سات دنوں میں طے کیا،رواں سال مارچ میں چین سے کُل 27 گاڑیاں خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔

واضح رہے این ایل سی خنجراب کے بلند ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے قریب سوست کے مقام پر ڈرائی پورٹ چلا رہا ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان سرحد پار تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

این ایل سی کے ذریعے مختلف ممالک میں متبادل راستوں کی فراہمی سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے نہ صرف راہ ہموار ہوگی بلکہ پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت میں ایک فعال رکن کے طور پر بھی ابھرے گا۔

Watch Live Public News