سانحہ 9مئی کےمقدمات میں بڑی پیشرفت

سانحہ 9مئی کےمقدمات میں بڑی پیشرفت
کیپشن: سانحہ 9مئی کےمقدمات میں بڑی پیشرفت

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان) عسکری ٹاور حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں 13 اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل کر دیے گئے،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نئے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ایڈوکیٹ چوہدری ارمغان احمد پاشا ، آصف جاوید قریشی ، راؤ عبدالجبار اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات اور  ایڈوکیٹ عارف اعوان ، الیاس حبیب ، ملک سرود ،رانا اشفاق ، رانا منظور اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات جبکہ ایڈوکیٹ رانا نوید عاشق ، رانا نعمان ، شاہد محمود منہاس ، شاہد شوکت تعینات  ہوگئے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سرکار کی جانب سے پیروی کریں گے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر