’یہ میری آخری پوسٹ ہے‘ عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

’یہ میری آخری پوسٹ ہے‘ عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا
ویب ڈیسک: بالی وڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ جیسے نام سے اپنا سکہ قائم کرنے والے عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے شائقین کو بری خبر سنا دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔اپنی 56 ویں سالگرہ کے اگلے دن اپنے مداحوں کی محبتوں پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انھوں نے پوسٹ لکھی جو ان کے لیے خوشی کا سبب بھی تھی لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بری خبر بھی سنائی کہ اب وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے۔انھوں نے لکھا کہ سالگرہ پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ میں سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر چکا ہوں۔ سوشل میڈیا پر یہ میری آخری پوسٹ ہے۔ ہم رابطہ میں رہیں گے جیسے پہلے رہتے تھے۔ عامر خان پروڈکشن کا آفیشل اکاؤنٹ چکا ہے۔ وہاں پر ہر طرح کی معلومات ملتی رہیں گی۔خیال رہے کہ عامر خان لال سنگھ چڈھا کے نام سے بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں بھی موبائل سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی تھی کہ وہ فلم پر اپنی تمام تر توجہ رکھنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔