انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی لائیو میچ کے دوران قتل

انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی لائیو میچ کے دوران قتل
جالندھر: (ویب ڈیسک) کھیلوں کی دنیا سے دردناک خبر سامنے آگئی۔ جہاں ایک کبڈی کھلاڑی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ اس کھلاڑی پر لگ بھگ 12 افراد نے حملہ کیا، گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے جالندھر شہر میں پیش آیا۔ بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل پیر کو جالندھر کے مالیان میں جاری میچ کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ امبیان گاؤں کے رہنے والے سندیپ کو جالندھر میں کبڈی کپ کے دوران شام 6 بجے نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے سر اور سینے پر تقریباً 20 راؤنڈ فائر کئے گئے۔ سندیپ پر حملہ کرنے والے غنڈوں کی تعداد تقریباً 12 بتائی جاتی ہے۔ https://twitter.com/Shehzad_Ind/status/1503397681871273984?s=20&t=cjNyhiPFaZTQbxG1gaSwKA ایک پیشہ ور کبڈی کھلاڑی کی حیثیت سے سندیپ ننگل سٹاپ کی پوزیشن میں کھیلا کرتا تھا۔ وہ یہ گیم کھیل کر بڑا ہوا اور ریاستی سطح کے میچ کھیل کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے مداحوں میں 'گلیڈی ایٹر' کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا اور پنجاب کے علاوہ کینیڈا، امریکہ، برطانیہ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ واقعے کے بعد سندیپ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ جہاں تھوڑی دیر بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔