برج خلیفہ پر گرنے والی   آسمانی بجلی سےفلسطین کا نقشہ بن گیا

برج خلیفہ پر گرنے والی   آسمانی بجلی سےفلسطین کا نقشہ بن گیا
کیپشن: برج خلیفہ پر گرنے والی   آسمانی بجلی سےفلسطین کا نقشہ بن گیا

ویب ڈیسک : حیران کن طور پر دبئی کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر گرنے والی   آسمانی بجلی نے قدرتی طور فلسطین کا نقشہ بنا دیا.
تفصیلات کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے عین اوپر پلک جھپکنے کی مدت کے لئے بجلی کی چمک  سے پیداہونے والے فلسطین کے نقشے نے   سوشل میڈیا پر ایک بحث کو جنم دیا ہے۔
یہ فوٹیج، اصل میں دبئی میں مقیم فوٹوگرافر زوہیب انجم نے کھینچی ہے جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً 12 ملین  ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔
  سوشل میڈیا صارفین  نے آسمانی بجلی گرنے اور فلسطین کے نقشے کے درمیان مماثلت پر زور دیا ہے تو کئی افراد نے اسے قرب قیامت اور عرب دنیا  اور خصوصا فلسطین کے لئے  خدائی مدد پہنچنے کی علامت قرار دیا ہے ۔
 جذبات اپنی جگہ مگر ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ محض آسمانی بجلی گرنے کا ایک قدرتی واقعہ تھا اور ایسی بجلی لاکھوں مرتبہ روزانہ دنیا میں کہیں نہ کہیں گرتی رہنے کے واقعات ایک معمول ہیں اس لئے اس کو مذہب سے نہ جوڑا جائے ۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-15/news-1710484975-3590.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-15/news-1710484975-3590.mp4