سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، اشتعال انگیز بیانات ، 12 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر ہتک آمیز، اشتعال انگیز بیانات ، 12 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

(ویب ڈیسک )   سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات اور پروپیگنڈا کرنے والے  12ملزمان کے خلاف   ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے  سے   پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا گیا ہے، حکومت نے   سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اب تک 12ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف   ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں،   فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے  ملزمان میں میاں ذیشان ساجد ، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد ، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان،کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے،  یہ ملزمان سوشل میڈیا پرہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ان  اور دوسرے کئی ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News