بچوں کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟ ایس ایس پی نے اصل کہانی بتادی

بچوں کے گھر چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ؟ ایس ایس پی نے اصل کہانی بتادی
کیپشن: Ayaan and Annbiya
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے گمشدگی کے بعد ملنے والے بھائی بہن انابیہ اور ایان کے گھر چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا خالہ اور نانی کے رویے کے باعث بچوں نے گھر چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کراچی سینٹرل ذیشان صدیقی نے کہا کہ گھر چھوڑنے بعد بچوں نےایک فیملی سےایدھی سینٹرپہنچانے کا کہا،  فائیو اسٹارچورنگی سے ایک جوڑا بچوں کو اپنے گھر لے گیا، بچوں کو لے جانے والوں نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا۔

  ایس ایس پی کراچی سینٹرل نے مزید کہا کہ بچوں نےاپنی دوسری خالہ کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی، بچوں کی خواہش پر رات میں دوسری خالہ کے گھر پہنچا دیا گیا،  بچوں کے بیان کے بعد واضح ہوگیا بچے اپنی مرضی سے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ بچوں کی حوالگی کےمعاملے پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنادیا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے بچوں کو خالہ کے حوالے کر دیا، اور ایان، انابیہ اور ان کی خالہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی،اس سے قبل بچوں کے والد نے عدالت سے بچوں کی حوالگی کی استدعا کی تھی۔