خیال رہے کہ 2011میں بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والی سعدیہ سلطانہ کو 7ارب واں بچہ قرار دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 1800 کے اوائل میں انسانی آبادی 1 ارب تک پہنچی اور 1928 میں 2 ارب ہوئی۔1975 میں انسانی آبادی 4 ارب اور اب اسنے 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔Let's all welcome Baby Vinice, the newborn symbolizing the 8 billionth person in the world ❤️ | via @philstarlifehttps://t.co/GHwGSVoYvF
— The Philippine Star (@PhilippineStar) November 15, 2022
دنیا کی آبادی 8 ارب ہوگئی ہے، اقوام متحدہ نے 15نومبر کو ڈے آف 8بلین قرار دے دیا۔ دنیا کی آبادی 15 نومبر 2022 کو 8 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔7 ارب سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے۔ فلپائن میں دارالحکومت منیلا میں پیدا ہونے والی بچی کو علامتی طور پر 8ارب واں بچہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں اس لمحے کا تعین کیا گیا تھا جب دنیا کی آبادی 8 ارب کے ہندسے تک پہنچ جاتی۔ تو 8 ارب واں بچہ کہاں پیدا ہوا؟ اس سے متعلق ابھی ڈیٹا اکٹھا ہونا باقی ہے۔مگر فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔