ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو بینکوں سے 197 ارب ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نجی بینک کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامہ کے مطابق ایف بی آر درخواست گزار کے بینکنگ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بینکنگ کاروبار کو ریگولیٹ کرنا منی بل کے دائرہ کار سے باہر ہے اور آئین کے آرٹیکل 73 کے خلاف ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی بینکوں کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔