امریکا کی پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا کی پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت
کیپشن: امریکا کی پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہاکہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، نو نومبر کو کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل بہت سارے لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔

Watch Live Public News