پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہداف کو پورا کرنے، نئے ٹیکس اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی، ایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News