’ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘

’ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘

اسلام آباد( پبلک نیوز)‌ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی لگانے کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑے گا، یہ تمام پراجیکٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لگائے گئے ، ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بجلی لیں یا نہ لیں،بجلی گھروں کو ہم نے کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے، ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبےلگائے گئے، مہنگے منصوبوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے، گردشی قرضوں کا بوجھ عوام اور حکومت برداشت کررہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی مہنگا منصوبہ نہیں لگایا، ماضی میں ضرورت سے زیادہ منصوبے لگائے گئے.

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے اپنے پرانے جنکوز کو بند کردیا ہے، موجودہ حکومت نے انڈسٹریل پیکیج دیا ہے، صنعتوں کے لیے پیک آوورز ختم کر دیئے گئے ہیں، پوری دنیا گیس کے بحران کا شکار ہے، پوری دنیا میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان میں دوسرے ممالک جیسا گیس کا بحران نہیں آیا، انگلینڈ میں رواں سال500فیصد گیس میں اضافہ ہوا، کوئی کمپنی آر ایل این جی کی بولی لگانے کو تیار نہیں ہے،صنعتی یونٹ12.96روپے کا ہوگا، پاکستان میں2019کے بعد گیس کی پیداوار نہیں ہوئی، بجلی کا ٹیرف بڑھا کر ایک روپیہ 39پیسے کر رہے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔