ویب ڈیسک: 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج،پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کےکیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج،پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کےکیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ پراسکیوشن اور ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل مکمل کیئے۔
ملزمان کی جانب سے اظہر سلہریا ایڈووکیٹ, یوسف وائیں ایڈووکیٹ اور پرویز ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان میں محمد اسامہ خان نیازی،نعیم اللہ خان،حسن خان،موسی خان، نادر گل خان،تبسم عباس،زوہیب خان،بشارت علی خان،حیات اللہ،رانا شیراز،قاسم الیاس،محمد ابرار خان،ضیا،شیر علی،سجاد امین،اویس خان اور جممہ خان شامل ہیں۔
عدالت نے رہائی کیلئے ملزمان کو 2،2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزمان نے تھانہ شفیق آباد میں درج مقدمہ میں ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
یاد رہے کہ 5اکتوبر کو پولیس تشدد پر تھانہ لاری اڈہ،تھانہ مستی گیٹ،تھانہ اسلام پورہ اور تھانہ شفیق آباد میں مقدمات درج ہیں۔