سندھ میں مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت

سندھ میں مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت

کراچی(پبلک نیوز) سندھ حکومت نے مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی. محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامے کے مطابق اتوار کو کراچی میں مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی.

محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامہ کے مطابق سندھ میں انڈور ڈائننگ بھی کھول دی گئی. انڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگئی۔ انڈور شادی کی تقریبات بھی کی بھی اجازت دے دی گئی۔ انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 200 افراد کو اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اوپن ائیر میں شادی کی تقریب میں 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ مزارت کھولنے کے لیے مقامی انتظامیہ خود جائزہ لے گی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔