بہاولپور ( پبلک نیوز) جنوبی پنجاب کو با اختیار بنانے کے لیے حکومت کا ایک اور بڑا اقدام، ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو اختیارات باقاعدہ سونپ دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے رول آف بزنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے تمام سیکرٹریز کو بھی اختیارات منتقل کر دیئے گئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دائرہ اختیار میں 11 اضلاع شامل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 1 سے 18 ویں گریڈ تک کے تبادلے کرسکیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اسسٹنٹ کمشنرز کے بھی تبادلے کرسکیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کمشنر اور ڈی سی کے ریوینیو بلز بھی پاس کرسکیں گے۔ جنوبی پنجاب کے 12 سیکرٹریز کو بھی اختیارات منتقل کیے گئے ہیں۔ تمام سیکرٹریز کو 1 سے 16 گریڈ تک کی تعیناتی کے اختیارات ہوں گے۔