مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر کل 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10 فی لیٹر کمی ہونے کا امکان ہے. ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 18.74 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی دو روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔