(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور حکومتی وفد کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس ملتوی کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت پر وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کوآ گاہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک ووٹ دینے کی حامی نہیں بھری، پارلیمنٹ کے کچھ آزاد اراکین بھی اب تک ووٹ دینے پر مکمل طور پر راضی نہیں۔
حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔