ویب ڈیسک : پیجر ایک چھوٹی وائر لیس ڈیوائس کو کہتے ہیں جس کا استعمال موبائل فون سے قبل نوے کی دہائی میں بہت عام تھاـ تاہم اب یہ عام استعمال میں نہیں۔
پیجر ڈیوائس کے ذریعے آپ چھوٹے ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں اور وصول کر سکتے ہیں۔ ان کے ذریعے الرٹ بھی بھیجے جاتے ہیں۔
پیجر بذریعہ وائر لیس نیٹ ورک سگنل بھیجتا ہے۔ اسے اکثر ہسپتال اور سکیورٹی کمپنیاں استعمال کیا کرتی تھیں۔
تاہم حزب اللہ مواصلات کے لیے انھی پیجرز پر انحصار کرتا ہے۔ کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے ارکان کو موبائل فونز استعمال کرنے سے روکا تھا کیونکہ اسے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی جانب سے موبائل فون ہیکنگ کا خدشہ تھا۔