ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے نئی آنے والی فلم ’ بھوت بنگلہ’ سے متعلق نئی اپڈیٹ فراہم کردیں۔ اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’ بھوت بنگلہ’ میں ’بھول بھلیاں’ کی کاسٹ نے دبنگ انٹری دے دی جس کا ٹیزرجار ی کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکشے کمار کی نئی ہارر کامیڈی فلم " بھوت بنگلہ" کا ٹیزرجاری کردیا گیا، فلم کے ٹائٹل ٹریک کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔بالی ووڈ اداکاراکشے کمارنے بھی آج اپنے مداحوں کیساتھ اپنی نئی آنے والے فلم " بھوت بنگلہ" کے ٹائٹل کی جھلک شیئرکی ہے۔
وہ صارفین جو اکشے کمار کی ہر پوسٹ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ انکی نئی ہارر کامیڈی فلم ’ بھوت بنگلہ’ سے متعلق اپڈیٹس جمع کر رہے ہیں انکے لیے ایک نئی خبر سامنے آگئی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار فلم کا پوسٹر شیئر کی اور ساتھ ہی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے اہم اطلاعات بھی شیئر کردیں۔
پوسٹ میں اکشے کمار کو سفید شرٹ، دھوتی اور نیلی ہاف جیکٹ میں ملبوس ایک ستون پر بیٹھے لالٹئن پکڑے دیکھا گیا جبکہ پس منظر میں ایک خوفناک قلعہ بھی دکھایا گیا تھا جو سنسنی پھیلانے کیلئے کافی تھا۔
پوسٹ کے کیپشن میں اکشے کمار نے لکھا کہ،’اپنے پسندیدہ’پریادرشن’ کے ساتھ سیٹ پر ہونا بہت ہی زیادہ خوشی کی بات ہے کیونکہ ہم آج اپنی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ شروع کر رہے ہیں۔’
اکشے کمار نے مزید لکھا کہ،’یہ ڈر اور ہنسی کا ڈبل ڈوز آپ کے لیے 2 اپریل 2026 کو تیار ہوگا! تب تک آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔’
واضح رہے کہ اس ہارر کامیڈی فلم ’ بھوت بنگلہ’ میں اکشے کمار اور پریادرشن کی 14 سال بعد دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے۔
یہ کامیاب جوڑی پہلے بھی 2000 کی دہائی میں کئی مشہور کامیڈی فلمیں فراہم کر چکی ہے، جیسے کہ 'ہیرا پھیری'، 'گرم مصالحہ'، 'بھاگم بھاگ'،'دے دنا دن'، اور 'کھٹّا میٹھا'۔