(ویب ڈیسک) معروف بنگلادیشی اداکارہ ردھیکا ردھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں واقع ایک مکان سے ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری موقع پر پہنچی اور اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو تحویل لے لیا بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ والدہ کی جانب سے مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حسیب الرحمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔