بلوم برگ ارب پتیوں کی تازہ ترین فہرست جاری

billionaire index bloomberg
کیپشن: billionaire index bloomberg
سورس: google

ویب ڈیسک :بلومبرگ کی تازہ ترین ارب پتیوں کی فہرست جاری، ایلون مسک بدستور پہلے نمبر پر براجمان، بیٹے کی شادی پر اندھا دھند اخراجات کے باعث مکیش امبانی  ایک نمبر نیچے، اب 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

  ارب پتیوں کی فہرست میں ایلون مسک 249 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ کمائی کی بات کی جائے تو میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ ٹاپ پر ہیں۔

 زکربرگ نے اس سال ایلون مسک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ کمائی کی ہے۔ ایلون مسک نے اپنے نٹ ورتھ میں اس سال جہاں 20 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے وہیں مارک زکربرگ نے 62.4 ارب ڈالر اضافہ کے ساتھ سبھی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

ویسے مارک زکربرگ 190 ارب ڈالر کی ملکیت کے ساتھ دنیا کے سب سے تیسرے رئیس شخص ہیں۔ دوسرے نمبرپر ایمازون کے   جیف بیزوس ہیں جن کی ملکیت 209 ارب ڈالر ہے۔

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں آگے پیچھے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔  بیٹے اننت امبانی ک شادی میں اندھا دھند اخراجات کا اثر   مکیش امبانی  پر بھی ہوا ہے اور وہ اب ایک مقام اور پھسل کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

 جس کے  بعد ان کی ٹاپ-10 ارب پتیوں کی لسٹ سے دوری تھوڑی اور بڑھ گئی ہے۔  جبکہ مبینہ کرپشن کنگ  گوتم اڈانی کو ایک پوزیشن کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 16ویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کی تازہ رینکنگ میں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اب 112 ارب ڈالر کی کُل جائیداد کے ساتھ 12ویں پوزیشن پر ہیں۔ 

امانسیو اورٹیگا دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 11 نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کی جائیداد 113 ارب ڈالر ہے۔ 

اس سال کمائی کے معاملے میں دوسرے نمبر پر این ویڈیا کے مالک جین ہوانگ ہیں۔ ان کی دولت میں اس سال 57.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہ دنیا کے 14ویں سب سے امیر شخص ہیں۔

 این ویڈیا کی کُل کمائی 101 ارب ڈالر ہے۔ اس کے بعد لیری ایلسن نے 55.5 ارب ڈالر کی کمائی کی ہے۔ ان کا نٹ ورتھ 178 ارب ڈالر ہے اور یہ دنیا کے 5ویں سب سے بڑے رئیس ہیں۔

Watch Live Public News