بیساکھی میلہ: ننکانہ آئے بھارتی سکھ یاتریوں کی سچا سودا روانگی

بیساکھی میلہ: ننکانہ آئے بھارتی سکھ یاتریوں کی سچا سودا روانگی

ننکانہ صاحب (پبلک نیوز) بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے ننکانہ آئے بھارتی سکھ یاتریوں کی سچا سودا روانگی۔

ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق سکھ یاتریوں کو سپیشل کوچز میں سچا سودا فاروق آباد لے جایا جائے گا۔ SP انویسٹی گیشن خالد محمود تبسم کی زیر قیادت سیکیورٹی کے فول پروف حصار میں مہمان یاتریوں کو روانہ کیا گیا۔ سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔

ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کا کہنا ہے کہ بیساکھی میلہ پر سکھ یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ضلعی پولیس بیساکھی میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانے میں کوشاں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔