کراچی (پبلک نیوز) کورونا ایس او پیز کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سندھ میں نئی پابندیوں کا اطلاق 16 مئی تک نافذ العمل ہو گا۔
نئے حکم نامہ کے مطابق تجارتی سرگرمیاں اب ہفتہ اور اتوار مکمل بند رہیں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کی کھلنے کی ٹائمنگ میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔ مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔