شہریوں پر سیدھی گولیاں کس کے حکم پر ماری گئیں؟زرتاج گل کا وزیرداخلہ سے سوال

شہریوں پر سیدھی گولیاں کس کے حکم پر ماری گئیں؟زرتاج گل کا وزیرداخلہ سے سوال

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے زرتاج گل کے سوالات پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے جواب مانگ لیا، زرتاج گل وزیر نے کہا وزیر داخلہ بتائیں کہ کس نے حکم دیا کہ 25 اور 26 نومبر کو شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی جائے؟ 

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا وزیر قانون بتائیں کہ کتنے افراد کی اموات ہوئیں اور کتنے زخمی ہوئے؟وزیر داخلہ بتائیں کہ مطیع اللہ جان کو پمز ہسپتال کے باہر سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کیوں گرفتار کیا؟اسلام آباد سے 1100 پشتونوں کو لسانی بنیاد پر کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟ 
وزیر داخلہ بتائیں کہ صحافیوں کو ان کی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے پر دھمکایا کیوں جا رہا ہے؟ میرے حلقے سے شفیق لنڈ شہید ہوا اور لاش نہیں دی جا رہی تھی،یہ سوال نامہ وزیر داخلہ کو دے دیجیے اور ان سے کہیں جواب دے دیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے بھی لوگ جو گرفتار ہیں ان کو چھڑانے کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں، خرم نواز نے کہا کہ پشتونوں کی گرفتاری کا پراپیگنڈہ ہو رہا ہے۔
حلفیہ کہتا ہوں میرے اسلام آباد کے لوگ بھی گرفتار ہیں، زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا سوال بس یہ ہے کہ شہریوں پر گولیاں کیوں برسائی گئیں؟
ایک صحافی قمر میکن کی بھی درخواست آپ کو دی ہے اس کو ہراساں کیا جا رہا ہے،  چئیرمین کمیٹی خرم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں وزیر داخلہ ان سوالات کے جواب دیں۔

Watch Live Public News