(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جابن سے پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہریوں کیلئے سیاحتی پیکجز ویزا متعارف کرادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے آغاز سے سیاحوں کے سفر کو آسان بنایا ہے، ان سہولتوں میں الیکٹرانک سیاحتی ویزا، آمد پر ویزا اور ٹرانزٹ ویزا شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک نئی آزمائشی سروس سیاحتی پیکج ویزا بھی متعارف کرائی ہے، سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت ابھی پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا اور مصر کیلئے ہے۔
علاوہ ازیں سیاحتی پیکج ویزا کی سہولت بھارت، بنگلادیش اور اردن کیلئے بھی ہے ۔ سیاحتی پیکج ویزا کی خریداری کے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر ویزا جاری کردیا جائے گا