(ویب ڈیسک ) انتشاری کمیٹی کے20 سے 25 شرپسندوں نے انجمن تاجران ارجہ کے سیکرٹری جنرل ناصر ارباب اور اس کے کزن حسام پر بدترین تشدد کیا۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح غنڈوں نے اسلحہ کے زور پر ناصر ارباب اور حسام کو6 گھنٹے تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند بدترین تشدد کے بعد دونوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں راولاکوٹ کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنڈالہ کراس کے قریب انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں کی جانب سے سڑک کو بند کرنے سے ایمبولینس پھنس گئی۔
انجمن تاجران ارجہ کے سیکرٹری جنرل ناصر ارباب چند نوجوانوں کے ہمراہ ایمبولینس کیلئے راستہ بنانے پہنچے تو شرپسندوں نے حملہ کر دیا۔
انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں نے ہلاں بازار تک دونوں افراد کو گھیسٹا اور پھر گاڑی میں ڈال کر پانیولہ لے گئے جہاں پر6 گھنٹے تک تشدد کرتے رہے۔
آزاد کشمیر کی تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انتشاری کمیٹی کے شرپسندوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
مسلح جتھے اور آزاد کشمیر کے شہریوں پر بدترین تشدد کرنے والے یہ غنڈے کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے۔