افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگیا

 افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگیا
کیپشن:  افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگیا

ویب ڈیسک:  افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگیا۔
یکم ستمبر کو غلام خان پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے 15 دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت سید احمد ہارون کے نام سے ہوئی۔ احمد ہارون کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے تھا۔ افغان دہشت گرد کی شناخت پاکستان کے مؤقف کی ایک بار پھر تائید کرتی ہے۔
افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا۔ طالبان رجیم کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے  کھوکھلے دعووں پر سنگین سوالات اُٹھ گئے۔
پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر لڑتے ہوئے 300 سے زائد افغان شہریوں کی ہلاکت افغانستان سے پاکستان میں جاری دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News