اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 ارکان نااہل

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 ارکان نااہل
کیپشن: اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 ارکان نااہل

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تینوں سابق ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق تینوں ارکان اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے تک نااہل رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف اس دوران عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Watch Live Public News