پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز آج شروع ہوگی۔ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈرسلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ڈیبیو کریں گے۔ دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے پر پرجوش ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ میں اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے یادگار لمحات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم کی سب سے اہم بات اتفاق اور اتحاد ہے۔ نسیم شاہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، ڈیبیو میں سب سے اہم بات پریشر برداشت کرنا ہوتا ہے،کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔