ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر وزیر صحت کا بڑا فیصلہ

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر وزیر صحت کا بڑا فیصلہ
ڈریپ نے وزیر صحت کو چالیس سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی ہے جس کو وزیر صحت نے مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر کاادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑ ھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، اور ہم عوامی لوگ ہیں عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ واضح رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں کا مؤقف تھا کہ پاکستان میں اس وقت 70 سے زائد ادویات کی پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دستیاب نہیں ہے، ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو مزید ادویات بننا بند ہو جائیں گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔