نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی؟ پلان اے اور بی تیار، پارٹی ذرائع

نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی؟ پلان اے اور بی تیار، پارٹی ذرائع
اسلام آباد: پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی، اس کے لیے پلان اے اور بی تیار کرلیا گیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، پلان A کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی، وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے، نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا، نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے اضلاع کو بھی ریلی کے شیڈول میں شامل کرنے پر غور کیا، لاہور میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز اور مریم نواز کے سپرد کردیا گیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان B کے مطابق نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہو سکتی ہے،لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔