سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں مریم نواز نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟ پوری پارٹی اس وقت صابر محمود کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کیا تھا۔ صابر ہاشمی کو وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور نازیبا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق صابر ہاشمی کے موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا قبضے میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔اس کیس کی ذمہ داری ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ صاحب @AliMpbc کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کو انصاف کی فراہمی کیلیے اپنا مؤثر کردار ادا کیا تھا.انشاءاللّہ @SabirMehmood26 کا مقدمہ بھی وہ پوری قوت سے لڑیں گے۔ https://t.co/rRCMwRcOXg
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 15, 2022
وزیرِ اعظم عمران خان اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، مسلم لیگ ن کے کارکن صابر محمود ہاشمی کی رہائی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وکیل مقرر کر دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ لیگی کارکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف ایڈووکیٹ فرہاد شاہ کیس لڑیں گے۔