سابق بولر این بشپ کی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانیوالی منیبہ علی کیلئے تعریفی ٹوئٹ

سابق بولر این بشپ کی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانیوالی منیبہ علی کیلئے تعریفی ٹوئٹ
ویسٹ انڈیز کے سابق بولر اور کمنٹیٹر این رافیل بشپ نے پاکستان کی جانب سے پہلی ٹی 20 سنچری کرنے والی ویمنز ٹیم کی کرکٹر منیبہ علی کیلئے تعریفی ٹوئٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این بشپ نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے منیبہ علی کی کارکردگی کیلئے تالیوں والا ایموجی بنایا اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'منیبہ پر پورے پاکستان کو فخر کرنا چاہیے اور ہوگا'۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے بھی منیبہ علی کی اننگز پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے منیبہ علی کی اس سنچری کو شاندار قرار دیا ہے ۔ خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان کی منیبہ علی نے آئر لینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی ۔منیبہ کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے اور انہوں نے مجموعی طور پر 68 گیندوں پر 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے 102 رنز کی اننگز کھیلی ۔ منیبہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی بیٹر بن گئی ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔