عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان نے حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس شہباز رضوی نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ "کب تک عدالتوں کو دیر تک بٹھائے رکھیں گے، آپ کو عمران خان کو لے کر آنا چاہیے تھا"۔جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ "بغیر پیشی ضمانت کی مثالیں موجود ہیں"۔ جسٹس علی باقر نجفی نے جواب دیا کہ "ہمیں تو ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے لازمی پیشی کا اصول معلوم ہے"۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان نارمل آدمی نہیں، مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کیلئے ملزم کی پیشی ضروری ہے، پھر میڈیکل رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ عمران خان وہیل چئیر پر نہیں آسکتے، اب یہ راستہ ہے کہ یا تو آپ درخواست واپس لیں یا ہم فیصلہ کر دیں۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش ہونے کیلیے ساڑھے چھ بجے تک کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چھ بجے تک عمران خان نہیں آئے تو درخواست خارج کر دیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔