پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا
پبلک نیوز: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ نے کورونا سے بچاوکے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوۓ دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔