مقبوضہ کشمیر: حریت پسندوں سے جھڑپ میں میجر سمیت بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہلاک

4 Army soldiers, including officer, killed IOK
کیپشن: 4 Army soldiers, including officer, killed IOK
سورس: google

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں  میجر سمیت بھارتی فوج کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
 انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات کو ضلع ڈوڈہ کے جنگل میں عسکریت پسندوں کے تعاقب میں کم از کم پانچ فوجی اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ان میں سے چار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
 انڈین آرمی کے وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
 حکام نے بتایا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے شام کے قریب 7.45 بجے جنگلات کے دھاری گوٹے اوراربگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

ڈوڈہ جموں ڈویژن کے گھنے جنگلات والے پہاڑی اضلاع میں سے ایک ہے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ  حریت پسند ہٹ اینڈ رن کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں حریت پسندوں کی حرکت اور دہشت گرد حملوں میں اضافے کے بعد بھارتی پولیس اور  انڈین سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 
 

Watch Live Public News