اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ڈی ایم کی کریش لینڈنگ، سیاسی بےروزگارہ ایک دوسرے سے سیاسی خودکشی کا مطالبہ کر رہے ہیں، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میاں مفرور واپسی پر تیار نہیں، بیٹی مغرور، سب کو سب کو ڈکٹیٹ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اکتوبر سے مارچ تک استعفے آئے نہ لانگ مارچ کی تاریخ ہی آ سکی۔
پی ڈی ایم کی کریش لینڈنگ۔ میاں مفرور واپسی پر تیار نہیں۔ بیٹی مغرور، سب کو dictate کرنے میں ناکام۔ اکتوبر سے مارچ تک، استعفے آئے نہ لانگ مارچ کی تاریخ۔ 11 کھلاڑی، 11 طرف بیٹنگ۔ سیاسی بے روزگار ایک دوسرے سے سیاسی خودکشی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) March 16, 2021
بابر اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ 11 کھلاڑی ، 11 طرف بیٹینگ، سیاسی بےروزگار ایک دوسرے سے سیاسی خودکشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔